ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:ملی اداروں سمیت تعلقہ کے تمام کالجوں میں پی یوسی کے بہترین نتائج : طالبات نے ماری بازی

بھٹکل:ملی اداروں سمیت تعلقہ کے تمام کالجوں میں پی یوسی کے بہترین نتائج : طالبات نے ماری بازی

Thu, 11 May 2017 21:26:59    S.O. News Service

بھٹکل:12/مئی (ایس اؤنیوز)جمعرات کو اعلان کئے گئے پی یو سی دوم کے سالانہ نتائج میں بھٹکل تعلقہ کے تقریباً تمام کالجوں کے طلبا و طالبات نے بہترکارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے تعلیمی پیش رفت کے روشن مستقبل کا اشارہ دیا ہے۔دیگر کالجوں کے ساتھ ملی کالجوں کی طالبات اور طلبا کے شاندار نتائج نے معاشرے کی تعلیمی صورت حال کی بہترین عکاسی کی ہے۔ تعلقہ بھر کے پی یوکالجوں سے نتائج کے تعلق سے موصول ہوئے پریس ریلیز کی مکمل تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

انجمن پی یو کالج فار گرلس بھٹکل

انجمن پی یوکالج فارگرلس کی 279طالبات امتحان میں شریک ہوئیں جس میں34 امتیازی، 155فسٹ کلاس اور 113سکینڈ کلاس کےساتھ کل 243طالبات کامیاب ہوئی ہیں۔ کالج نتائج  کی کل شرح %87.09 ریکارڈ کی گئی ہے۔ شعبہ جات کی تفصیل یوں ہے۔

کامرس %91.89۔ آرٹس%90.03اور سائنس  %76فی صد

 کالج کی سطح پر شعبہ سائنس میں عائشہ بنت محمد ابراہیم پٹیل نے 600میں سے 566نمبرات حاصل کرتے ہوئے %94.33شرح کے ساتھ شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے اول مقام حاصل کیا ہے، جب کہ عائشہ فدا بنت عمر فاروق %91.5 دوسرے نمبر پر اور عائشہ راحینہ بنت سلیم شیخ %91.16 کے ساتھ تیسرے مقام پر ہیں۔  کامرس شعبہ میں صدر النساء بنت سید سمیع اللہ برماور نے 600میں سے 566نمبرات کے ساتھ %94.33شرح کے ساتھ بہترین نتیجہ درج کرتے ہوئے کالج کی سطح پر اول نمبر پر آئی ہیں تو حفصہ فرحت بنت محمد بشیر دامدا ابو نے %93.16شرح کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور التمش بنت محمد الطاف اور بی بی صفا بنت بشیر احمد ملا %92.5شرح کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ اسی طرح آرٹس کے شعبہ میں عائشہ عروج بنت محمد عرفان عجائب نے بھی %94.33شرح کامیابی حاصل کرتے ہوئے 600میں سے 566نمبرات کے ساتھ کالج لیول پر اول مقام پایا ہے۔ مریم حنین بنت محمد ارشاد %93.6اور عمیمہ ظہیرہ بنت سید جمعہ ایس ایم %89.5شرح کے ساتھ کامیابی حاصل کرتے ہوئے بالترتیب دوم اور سوم مقام پایا ہے۔

انجمن پی یو کالج (بائز) بھٹکل

انجمن پی یو کالج بھٹکل کے شعبہ کامرس میں %75فی صد، سائنس شعبہ کا %67اور آرٹس کا %80فی صد اس طرح مجموعی نتیجہ %74 رہاہے۔ جب کہ کامرس شعبہ میں ابراہیم سعود نے 600میں سے 563نمبرات اور %93.83شرح کے ساتھ کامیابی حاصل کرتے ہوئے کالج کی سطح پراول مقام پر  ہیں، شعبہ سائنس میں محمد سلیط جعفری نے %90.5شرح کامیابی کے ساتھ پہلا مقام پایا ہے تو آرٹس میں ذیشان خان نے %77.3فی صد کامیابی حاصل کرکے اول نمبر پر ہیں۔

نیشنل پی یو کالج مرڈیشور

سالانہ امتحانا ت میں کالج کے کل 40میں سے 37طلبا نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے مجموعی %92.5شرح کے ساتھ نتیجہ درج کیاہے۔ شعبہ آرٹس میں منیرہ بنت خواجہ محی الدین قادرا نے 600میں سے 511نمبرات حاصل کرتے ہوئے %85.16شرح کے ساتھ اول مقام پر ہے تو عائشہ دانیہ بنت عمر فاروق آفندی 600میں سے 438مارکس کے ساتھ %78فی صد شرح اور نورین بنت محمد غوث 600میں سے 429نمبرات،%71.5فی صد شرح کے ساتھ دوسرے اور تیسرے مقام پر ہیں۔ جب کہ کامرس شعبہ میں شائیابنت عبدالودود قاضی 600میں سے 557مارکس ،%92.83فی صد شرح لے کر پہلامقام پایا ہے تو مکرمہ کاشفین بنت عبدالعظیم منا 600میں سے 547نمبرات ،%91.16اور نوحہ بنت محمد میراں صاحب 600میں سے 539، %89.83شرح کے ساتھ دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔

آنند آشرم کمپوزیٹ پی یو کالج بھٹکل (کانونٹ)

کالج کے شعبہ سائنس کے پورے 37طلبا کامیاب ہوکر صدفی صد (100)نتیجہ درج کرتے ہوئے شاندار مظاہرہ پیش کیا ہے۔ جن میں 13امتیازی ،23فسٹ کلاس اور 01سکینڈ کلاس میں کامیاب ہوئےہیں۔ جب کہ ثوبیہ مومن 600میں سے 584نمبرات (%97.33)شرح نتائج کے ساتھ کالج کی سطح پر اول مقام پائی ہیں۔ اسی طرح شعبہ کامرس کا %91.66رزلٹ رہا ، جس میں پریٹیکا ایس ڈیسوزا نے %86.66کے ساتھ اول نمبر پر ہیں۔ کالج کا مجموعی رزلٹ %96.72ہے۔

سدھارتھ پی یو کالج بھٹکل

کالج کی طرف سے سالانہ امتحانات میں شریک 170طلبا میں سے 153طلبا کامیابی حاصل کی ہے کالج کا مجموعی رزلٹ 92فی صددرج ہواہے۔ شعبہ سائنس میں 130میں سے میں سے 115طلبا 88فی صد ی کے ساتھ کامیاب ہوئے ہیں جب کہ کامرس شعبہ میں 40میں سے 38طلبا 96فی صدی کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ شعبہ سائنس میں سہنا مادیو نائک 578نمبرات کے ساتھ اول، آر ایشوریا 572 کے ساتھ دوم اور شلپا ٹی نائک 568کے ساتھ سوم مقام پایا ہے۔ کامرس میں ایچ جی چئیترا 552نمبرات ،سبرامنیا بھٹ 542نمبرات اور ریشما وینکٹپا آچاری 523نمبرات کے ساتھ اول ، دوم اور سوم

دی نیو انگلش پی یو کالج بھٹکل

کالج کے شعبہ سائنس میں %94.28اور کامرس میں %91.3فی صد اور آرٹس شعبہ کے نتیجہ کے متعلق اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ کالج کی سطح پر شعبہ سائنس میں شریا پائی نے 96فی صد کامیابی کے ساتھ اول،کستوری داس اور میدنی بھٹ 94شرح کے ساتھ دوم اور ندھی پربھو 93شرح کے ساتھ سوم مقام پائی ہیں۔ اسی طرح کامرس کے شعبہ میں ارچنا شیٹھ%93.1 پہلا، راجیش نائک% 91.5دوسرا اور ناگراج شانبھاگ % 90.16کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ جب کہ آرٹس شعبہ میں ہیتاکشی موگیر 86فی صد، رمیا موگیر 82فی صد اور یمونا مراٹھی 77فی صدی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کالج کی سطح پر اول ، دوم اور سوم مقام پایا ہے۔

آر این ایس پی یو کالج مرڈیشور

کالج کےکل 197 میں سے 169طلبا کامیاب ہوکر %85.78نتیجہ درج کیا ہے۔ شعبہ آرٹس میں %82.14،شعبہ کامرس میں %87.93اور شعبہ سائنس میں %83.01نتائج ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ آرٹس میں ہیمنت دیواڑیگا%77.33،کامرس میں پوجا بھوی %90.05اور سائنس شعبہ میں کونا نائک نامی طالبہ نے %88شرح کے ساتھ اول مقام پرہیں۔ اسی طرح جنتا ودیا لیاپی یو کالج شرالی میں کامرس اور آرٹس کا مجموعی رزلٹ %81فی صد رہاہے۔ یہاں کل 153طلبا و طالبات میں سے 125کامیاب ہوئے ہیں۔ تعلقہ کی واحد سرکاری پی یوکالج کا رزلٹ 66فی صد ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 


Share: